حبیب میٹرو صراط اپنے صارفین کو تجارتی تمویلی خدمات کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔ جس میں درآمدی تجارتی خدمات برآمدی تجارتی خدمات اور ضمانت نامے شامل ہیں۔ ان خدمات کو کارپوریٹ صارفین کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔
خدمات جو ہم پیش کرتے ہیں
صراط مرابحہ فروخت و لین دین کے لئے فراہمی تمویل کا نظم ہے جس کے ذریعے ہم صارف کے لئے اس کی مطلوبہ شئے خریدتے ہیں اور اس کے بعد اس شئے کو لاگت مع متفقہ نفع کی بنیاد پر اس صارف کو بیچ دیتے ہیں۔ صارف قیمت کی ادائیگی عام طور پر ادھار کرتا ہے جو یک مشت یا قسطوں کی صورت میں ہوتی ہے۔
اجارہ دراصل کرایہ داری کا معاملہ ہے جس کے تحت بینک صارف کو مطلوب اثاثہ خرید کر کرایہ پر حوالا کر دیتا ہے۔ صارف اثاثہ استعمال کرتا ہے اور اُس کے بدلے میں ایک طےشدہ کرایہ بینک کو ادا کرتا ہے۔ اختتام پر بینک وہ اثاثہ صارف کو فروخت یا ہدیہ کر دیتا ہے۔
مشارکہ متناقصہ عام طور پر اثاثہ جات جیسے مکان، گاڑی، پلانٹ، مشینری اور دیگر مستقل اثاثہ جات کیلئے فراہمی تمویل کا طریقہ کار ہے۔ مشارکہ متناقصہ میں بینک اور صارف ایک اثاثہ میں طے شدہ تناسب سے شریک ہوتے ہیں۔ بینک اپنا حصئہ ملکیت صارف کہ ایک عوض کے بدلہ کرایہ پر دے دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صارف بینک کا حصہ یونٹس کی صورت میں تھوڑا تھوڑاخریدتا رہتا ہے۔ یہاں تک کے اختتام پر صارف پورے اثاثہ کا مالک بن جاتا ہے